یادادری : یادادری بھونگیر ضلع میں وزرائے مملکت کے دورے کے دوران ایک چور نےچالیس ہزار روپئے جیب سے چوری کرلئے تفصیلات کے بموجب نرنجن ریڈی اور جگدیش ریڈی نے موتکور منڈل میں زرعی مارکٹ کے صدر نشین حلف برداری تقریب میں شرکت کی جیسے ہی وزرا دیہات پہنچےموتکور زیڈ پی ٹی سی سنتوش اورکارکنان کی بڑی تعداد وزرا کا استقبال کیا اس دوران ایک چور نے سنتوش کےجیب سے رقم کی چوری کرلی جس کی ویڈیو میڈیا کے کیمرے میں قید ہوگئی پروگرام کے اختتام پر سنتوش نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور چور کی تلاش جاری ہے