لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج ہونے والے جی-7 کے ورچوئل اجلاس میں طالبان پر نئی پابندیوں پرغور کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے سامنے اپنا منصوبہ بھی پیش کریں گے۔جی-7 گروپ کی سربراہی اس وقت وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کے پاس ہے اور وہ گروپ کے ہونے والے ورچوئل اجلاس میں رکن ممالک امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا کے سربراہان کو طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قائل کریں گے۔