اسرائیلی وزارت خارجہ نے آئندہ سال جنوری تک متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی سفارتخانہ کا افتتاح رواں ماہ دسمبر کے آخر میں کردیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے ایک اسرائیلی وفد گزشتہ ہفتے عرب امارات کے دورہ پر تھا جہاں سفارت خانہ کے لیے جگہ کا معائنہ کیا گیا تاہم ابھی جگہ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ سفارتی مشن پوری دنیا میں سب سے بڑا ہوگا تاہم سفارت خانہ اور قونصل خانہ واقعی میں بہت بڑے ہوں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانہ واشنگٹن، لندن اور ماسکو میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کی طرح بڑا ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں فریقین کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات قائم کیے جانے تھے بلکہ اسرائیل نے جواب میں کہا ہے تھا کہ وہ مغربی کنارے کے بہت بڑے رقبے پر اسرائیل کے توسیعی عمل کو بھی روک دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *