ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکہ کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کو متحد کرنے کا وقت ہے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیاجاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کر امریکہ کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔ نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا کورونا کی وباء خراب معیشت اور عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جب کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *