ڈی آئی جی مہتمم پولیس محکمہ ضلع نلگنڈہ رنگناتھ منگل کو ضلع پولیس آفس میں فلیگ ڈے کے ایک حصے کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا آغاز کیا اور خود خون کاعطیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا جان دینے کے مترادف ہے اور فلیگ ڈے کے تحت خون عطیہ کرنے والے تمام عملے کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کیمپ شہدا کی یاد میں قائم کیا گیا تھا جو اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری کو نبھانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ سماج اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہو نے والے پولیس اہلکاروں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر یں گے اور ان کی یاد میں فلیگ ڈے کا اہتمام کیا جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نرمدا اے آر ڈی ایس پی سریش کمار ڈی ایس پی ونکٹیش ریڈی اور پولیس عملہ نے شرکت کی