سعودی مملکت نے مر حلہ وارعمرہ خدمات کو بحال کر نے کا فیصلہ کیا ہے ابتدائی طور پر اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔ شاہی فرمان کے مطابق دیگرممالک سے تعلق رکھنے والے افراد یکم نومبرسےعمرہ ادا کرسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں4 اکتوبر سے6ہزار سعودی شہریوں اور وہاں مقیم افراد کوعمرے کی اجازت ہوگی۔ روزانہ چھ ہزارعمرہ زائرین کو مسجد الحرام جانے کا موقع دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ روزانہ 15 ہزارعمرہ زائر اور چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ تیسرے مرحلے کی شروعات یکم نومبر 2020 پندرہ ربیع الاول سے ہوگی۔ اس دوران سعودی شہریوں اور مملکت کے اندر اور باہر سے غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت دی جائے گی۔ اس مرحلے میں روزانہ 20 ہزار زائر عمرہ کرسکیں گے اور 60 ہزار کو مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز ادا کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔چوتھے مرحلے میں عمرہ اور زیارات کو مکمل کھول دیا جائے گا۔ کورونا کی وباء کے خطرات ختم ہونے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *