ریاض : سعودی عرب نے 10 اگست سے بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ہندوستان سمیت دیگر 9 ممالک کے زائرین فی الحال براہ راست سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا کہ 10 اگست سے عمرہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے زائرین کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا جس میں اولین شرط ویکسینیشن ہے ۔ہندوستان سے براہ راست عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ہندوستان سے عمرہ زائرین کسی دوسرے ملک میں 14 دن کا قرنطینہ کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ ہندوستان ‘پاکستان ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، برازیل، ترکی، مصر، ساؤتھ افریقہ، لبنان، کے زائرین پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔