متحدہ ضلع نلگنڈہ کے اراکین منتظمہ جمعیت علماء کا ایک اہم اجلاس آج مکہ مسجد دارالعلوم نلگنڈہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی صدر جمعیت علماء نلگنڈہ نے کی۔ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت سے وابستہ علماء کرام نے ہر موقع پر بے خوف ہوکر بلا لحاظ مذہب و قوم بے لوث خدمت انجام دی ہے ۔دونوں ریاستوں میں لاک ڈاون کے دوران سات کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء مستحقین میں تقسیم کیے گئے ۔مجبور و پریشان حال و بے روزگار افراد کا تعاون کیا ۔جیلوں میں قیدمعصوم مسلمانوں کی رہائی ہو یا مسلم ریزرویشن کا کیس جمعیت علماء نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں ۔بنیادی اور زمینی کاموں کی وجہ سے حکومت وقت کو مجبور کرنے کی طاقت جمعیت علماء میں ہے ۔اسکی مضبوط قیادت اور صحیح رہنمائی سے ملت کے بے شمار خدمات انجام دے رہی ہے ۔جمعیت کے کاز سےعوام کو واقف کروا کر اگر منظم ممبر سازی کی جائے تو مزید بے شمار خدمات انجام دی جاسکتی ہیں،قبل ازیں مولانا ادریس محی الدین کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا اور مولانا اکبر خان اسعدی نے جمعیت کی کارکردگی کی ضلعی روئداد پیش کی مولانا عبدالرحمن قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اس موقع پر مفتی صدیق احمد مظاہری نائب صدر،مولانا عبدالقادر صدر جمعیت علماء سریاپیٹ ودیگر منڈلوں کےصدور،سیکریٹریز،واراکین منتظمہ موجود تھے آخر میں حضرت صدر محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا