ریاض: کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ اور منفی کورونا رپورٹ فروخت کرنے والے وزارت صحت کے 9 عہدیداروں سمیت 120 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں رپورٹ پر انفیکشن اور ویکسینیشن اسٹیٹس تبدیل کرنے کے علاوہ ویکسین کی ایک خوراک کو دو خوراک ظاہر کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کی ہمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جعلی سرٹیفکیٹس کی فروخت کے لئے سوشیل میڈیا کا سہارا لیا گرفتار ہونے والوں میں سعودی میں مقیم 28 غیر ملکی شہری اور 76 سعودی شہری شامل ہیں اس سے قبل بھی وزرات صحت کے دو اعلی حکام کو اسی الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے زیادہ تر ایسے افراد کو جعلی سرٹیفکٹس فروخت کئے گئے جو اس سال حج کرنے کے آرزومند تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *