نلگنڈہ : تھلیسیمیا سوسائٹی کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا بنیاد ی مقصد تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد کرنا ہے کرونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے تلنگانہ بھر میں تھلیسیمیا کے ہزاروں مریض ہیں جنہیں اپنی زندگی بچانے کے لئے خون کی ضرورت ہوتی ہے اس کارخیر کے لئے ایک دن کا خون عطیہ کیمپ بتاریخ 16 جولائی بروز جمعہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بمقام مدینہ مسجد نزد پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا ضلع نلگنڈہ کے عوام خصوصانوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس کارخیر میں حصہ لیں اور اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اورتھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی جانیں بچائیں۔