نلگنڈہ: نلگنڈہ ایم ایل اے کنچرلہ بھوپال ریڈی اور ڈی ایس پی وینکٹیشور ریڈی نے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے وہ عوام اور شکایت دہندگان کی زیادہ موثر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔ہفتہ کے دن نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے سی آئی چندر شیکھر ریڈی ، ایس آئی نرسمہا مونسیپل چیرمین سیدی ریڈی نےافتتاح کیااس افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن اسمبلی کنچر لہ بھوپال ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت محکمہ پولیس میں انقلابی تبدیلیاں کر رہی ہے اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کو اعلی ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس اسٹیشنوں میں آنے والے لوگوں کو شکایت کرنے والوں کے ساتھ پولیس افسران کے طرز عمل اور ان کو فراہم کی جانے والی خدمات کی مستقل نگرانی کے ذریعے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گی۔