غزہ پر اسرائیل کی بمباری مسلسل آٹھویں دن بھی جاری رہی۔ راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت طلبا اور عملہ یونیورسٹی میں موجود نہیں تھے۔

غزہ میں جاری بمباری میں شہادتوں کی تعداد 212 ہوگئی شہید ہونے والوں میں 61 بچے 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں اسرائیلی حلموں میں میڈیا ہاؤس سمیت تین کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے چوتھی مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتین یاہو کو ٹیلی فون پر سیز فائر کی حمایت کی یقین دہانی کروائی جبکہ امریکی صدر نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت کی منظور بھی دے دی ہے جس پر مسلم رکن پارلیمنٹ نے شدید احتجاج کیا

ترک صدر طیب اردگان نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کر کے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *