تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ادویات لے جانے والے کنٹینر میں آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
حیدرآباد کے شمش آباد میں ایک ٹرک میں دوائی، سیرپ اور سینیٹائزرسے لیس کنٹینر میں اچانگ آگ لگ گئی۔ تاہم ، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
شمش آباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وائی پرکاش ریڈی نے گزشتہ روز خبر رسا ایجنسی کو بتایا کہ ‘ایک کنٹینر جو بنگلور سے تلنگانہ آیا ہوا تھا جس میں دوائی، سیرپ اور سینیٹائزربھرے ہوئے تھے، کنٹینر میں اچانک اندرونی طور پر آگ لگی اور آگ دوائیوں میں پھہل گئی لیکن اس سے کوئی دھماکہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ یہ واقعہ صبح 7.30 بجے شمش آباد میں پیش آیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈرائیور فوری طور پر الرٹ ہوگیا تھا اور گاڑی کو ایک طرف روک لیا۔”