نکریکل (ندائے دکن ): آج بتاریخ 11/اپریل بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام نکریکل ہائی وے پر مسجد رحمت امام کا سنگ بنیاد بدست حضرت مولانا مفتی صدیق صاحب دامت برکاتہم رکھا گیا جس میں ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے علما ءکرام مولانا محمد نوراللہ خان ابرار صاحب ، مولانا اعجاز صاحب، مولانا جعفر صاحب حافظ و قاری ابراہیم صاحب، مقامی علماء کرام میں مولانا عبد الرشید صاحب نے شرکت کی. بعد سنگ بنیاد حضرت مولانا مفتی صدیق صاحب دامت برکاتہم نے تمام عالم اسلام کے لئے، حاضرین مجلس اور جوصاحب نے مسجد اور قبرستان کی زمین وقف کی ہے (جناب محمد توحید صاحب ولد جناب محمد امام الدین صاحب مرحوم) کے لئے خصوصی دعا فرمائی.