نلگنڈہ:صفا بیت المال شاخ نلگنڈہ کی جانب سے گذشتہ 12 سالوں سے سرکاری اسپتال کے احاطہ میں غریب بیماروں اور تیمارداروں میں ٹھنڈا وار شفا پانی پلایا جاتا ہے جو مسلسل تین ماہ تک چلتا ہے امسال بھی آبدار خانہ کا افتتاح سرکاری اسپتال کے سپریٹنڈنٹ جناب ڈاکٹر ایم نرسمہا صاحب  کے ہاتھوں اس آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں لا یا گیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور صفا بیت المال کی اس خدمت کو سراہا صفا بیت المال شاخ نلگنڈہ کے صدر مولانا سید خواجہ محامد الدین صاحب نے بتایا کہ روزانہ 2000 لیٹر پانی پلایا جاتا ہے انہوں نے اپیل کی کہ اس کار خیر میں اہل خیر حضرات اپنا تعاون پیش کرسکتے ہیں اس تقریب افتتا ح میں مولانا عبدالمقیط صاحب حافظ سرفرازاللہ خان صاحب حافظ انور صاحب مولانا عبدالسمیع صاحب مولانا زبیر محی الدین صاحب حافظ عتیق بیگ صاحب جناب عبدالقیوم صاحب جناب شہیر الدین صاحب نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *