ناگرجنا ساگر اور تروپتی ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے اہلکار آج سے پر چہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ نامزدگی کو اس مہینے کی 30 تاریخ تک قبول کیا جائے گا۔ نامزدگیوں پر 31 تاریخ کو غور کیا جائے گا اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے۔ ضمنی انتخاب 17 اپریل کو ہوگا اور گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

ادھر نلوانور تحصیلدار کے دفتر میں عہدیداروں نے پر چہ نامزدگی کی منظوری کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں۔ نامزدگی وصول کرنے کے لئے ایک خصوصی چیمبر ، ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پر چہ نامزدگی جمع کروانے کے وقت ، کوویڈ قواعد کے مطابق امیدوار کے ساتھ صرف ایک امیدوار کی اجازت ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسرمریال گوڑاآرڈی او روہت سنگھ انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حلقہ ساگر میں 2،19،745 ووٹرز ہیں جن میں سے 1،08،907 مرد اور 1،10،838 خواتین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *