نلگنڈہ: ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کے لئے کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوا۔ ایڈیشنل ایس پی مسز نرمدا کو دوسری قسط میں نلگنڈہ میں مانیم چلکہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ٹیکہ لگایا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں کو ضلع کے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرز اور سرکاری اسپتالوں میں ویکسین دیاجائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نرمدا نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی دوسری قسط کا پولیس اہلکاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل حکام نے دوسرے مرحلہ کے لئے ان مراکز میں ویکسین لینے کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے مشوروں دیا کہ غلط پروپیگنڈوں پر یقین نہ کرتے ہوئےویکسین لیں ویکسینیشن لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *