سعودی عرب نے بین الاقوامی مسافروں کے مملکت میں داخلے کی پابندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی میں توسیع کا فیصلہ دنیا کے کئی ملکوں میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر معمولی کیسز میں استثنیٰ بھی ہوگا جبکہ غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب سے واپس جانے کی بھی اجازت ہوگی