سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگادی گئی۔ڈوز لگوانے پر سعودی ڈاکٹرز کی جانب سے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ محمد بن سلمان کی رہنمائی کے باعث شہریوں اور غیرملکیوں کےلئے ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اب حاصل ہونے والی کامیابیاں ولی عہد محمد بن سلمان اور حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر محفوظ ترین ویکسین کو انتہائی مختصر وقت میں مملکت کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کیلئے فراہم کی