فرانس کا تیار کردہ جدید صلاحیتوں سے لیس جنگی طیارہ رافیل آج باضابطہ طور پر ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ امبالہ ایئر بیس پر اس ضمن میں ایک تقریب رکھی گئی ہے اس تقریب میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی وزیر دفاع مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی اس کے علاوہ فضایہ کے سربراہ اور سی ڈی ایس (چیف آف ڈفینس اسٹاف) بھی شامل رہے۔ اس کے بعد پانچ رافیل طیاروں ہوا میں قلابازیاں دکھا کر لوگوں کو مسحور کریں گے۔ اس طرح رافیل طیارہ ہندوستانی فضائیہ کی نئی طاقت بن جائے گا تقریب کے دوران ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملےگا جب ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی مذہبی پیشواؤں نے اپنے اپنے طریقہ سے دعا کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *