دہلی: نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی چلو دہلی احتجاجی ریالی جمعہ کو بھی جاری ہے ہریانہ اور پنجاب سے آنے والی سڑکوں پر فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے باوجودکسانوں کی ریالی دہلی کے مضافات میں پہنچ گئی تمام روکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھ گئے کسانوں کے غم و غصہ کے پیش نظر دہلی پولیس نے سیکیورٹی سخت کر دی ہے ملک کے دارلحکومت میں داخل ہو نے والےراستوں پر ریت کی لاریوں کو دیکھا گیا ہے خاردار تاروں کے باڑ لگائے گئے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *