نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث مرکز نے نئے اصول و ضوابط کو جاری کیا بدھ کے دن کوویڈ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے یکم ڈسمبر سے 31 ڈسمبر تک ریاستوں میں قواعد نافذ کر نے کا اعلان کیا پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران کچھ ریاستوں میں نئے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ دی جارہی ہے مرکز نے واضح کیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر لاک ڈاؤن کے لئے مرکز کی اجازت لا زمی ہوگا صرف کنٹینمنٹ زون میں ہنگا می کاروائیوں کی اجازت ہے مرکز نے ریاستوں کو مقامی حالات کی بنا پر رات کے کرفیو جیسے ضوابط نافذ کر نے کی اجازت دی ہے