مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ میں بارش وسیلاب متاثرین کی بازآبادی کا کام کئی دنوں سے جاری ہے اسی سلسلہ میں آج بروز اتوار متاثرین میں بڑے پیمانے پر ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی جس میں غریب لڑکیوں کی شادی کا مکمل سامان فرنیچر ،واشنگ مشین، فریج و دیگر ضروری اشیاء سمیت دی گئیں، سینکڑوں گاڑیاں،کار،آٹو،ٹرالیاں مرمت کر کے ان کے مالکوں کے حوالے کی گئیں، تقریبا سو افراد کو ان کی دوکانوں کا مکمل تجارتی سامان دیا گیا، اس کےعلاوہ لاکھوں روپے مالیت کے سلائی مشینیں،سائکلیں،ٹھیلے بنڈیاں،
پلمبر ،حجام،میکانیک،کے الات و اوزار ،طلباء کے لیے اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ کئی ٹیمیں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے ہونے والے نقصانات کا سروے کر رہی تھیں اسی سروے کے مطابق ان میں ٹوکن تقسیم کیے گئے اور آج ان تمام لوگوں کو مدرسہ میں بلاکر معزز مہمانوں کی موجودگی میں کٹس انکے حوالے کئے گئے، اس موقع پر عبدالبصیر صاحب، افروز صاحب ، مولانا غیاث الدین رحمانی، مولاناامیراللہ خان ، مولانا غیاث احمدرشادی، مولانا محمد بانعیم، مفتی عامر رحمانی، مفتی محمود زبیر ، مولانایوسف جدہ ودیگر موجود تھے۔