حیدرآباد: آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان اور ریاستی معتمد حکیم حسام الدین طلعت نے ایک مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے اسو سی ایشن کی جانب سے بروز ہفتہ کو اردو گھر مغلپورہ میں عید ملاپ پروگرام ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال کی سرپرستی اور ڈاکٹر اے اے کی صدارت میںمنعقد کیاگیا ، مہمانان خصوصی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد صاحب ، قومی نائب صدر ڈاکٹر عطاء اللہ شریف صاحب اور ڈاکٹر جے وسنت رائو صاحب ایڈیشنل ڈائریکٹر یونانی محکمہ آیوش اور مہمانان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی مرکزی صدر اکاڈیمک ونگ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ، ڈاکٹر محمد عارف اللہ چیف سپرنٹنڈنٹ انڈین میڈیسن فارمیسی ، ڈاکٹر فضل احمد صدر سنٹرل یونانی جائنٹ یاکشن کمیٹی، ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر، ڈاکٹر یم اے فہیم نائب صدر یونانی میڈیکل آرگنائزیشن، ڈاکٹر سید صلاح الدین حسینی وائس پرنسپال نظامیہ طبی کالج، ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میدیکل آفیسرس ونگ اے آئی یو ٹی سی نے شرکت کی۔ مقررین نے یونانی اطباء پر زور دیا کہ اتحاد سے رہ کر یونانی طب کی ترقی کے لئے محنت کریں۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان اور ریاستی معتمد حکیم حسام الدین طلعت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے نئے شہر نارائن گوڑہ میں ۱۲۰ بستر والا سرنظامت جنگ یونانی دواخانہ کی عمارت تعمیر ہوئے تقریباً ۱۰ سے زائد عرصہ ہوچکا منشہ وقف یونانی طب کے ذریعہ عوام کی خدمت انجام دینا ہے۔ اس دواخانہ کو شروع کرنے کی بجائے سابقہ انچارج ڈائریکٹر نے گودام بنادیا، ڈاکٹر اے اے خان کی کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے قائدین سے نمائندگی کرنے پر عمارت میں موجود بیکار ذخیرہ کو ہٹادیا گیا لیکن محکمہ صحت کے انفرا اسٹرکچر ہائوزنگ والوں نے عمارت کو ابھی تک محکمہ آیوش کے حوالہ نہیں کیا بلکہ ابھی تک ناجائز قابض ہے۔ اور ایک سابقہ ڈائریکٹر نے اس عمارت کو محکمہ آیوش کے دفتر کے لئے استعمال کرنے کی بھی کوشش کی، جسکی تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن کی جانب سے مخالفت کیگئی۔ مخالفت کرنے سے اسو سی ایشن کے صدر اور معتمد کے انکریمنٹس اور ترقیات روکدئے گئے، حکومت کو گمراہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کو ٹرانسفر کردیا گیا، ریٹائرڈ ہوکر دو سال کا عرصہ ہونے پر وظیفہ منظور نہیں کیا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ یونانی شعبہ میں کئی جائدادین مخلوعہ ہیں گذشتہ ۲۰۱۱ء سے آیوروید اور ہومیو شعبہ جات کی تمام جائدادوں پر فوری تقررات عمل میں آچکے ہیں، لیکن یونانی کی بات آتی ہے تو ذمہ دار سابقہ ایڈیشنل ڈائرکیکٹر یونانی اور سابقہ ڈائریکٹرس نے عمداً لاپرواہی برتی، جسکی وجہ سے سند یافتہ بی یو یم یس اور یم ڈی ڈاکٹرس جو ملازمت کے انتظار میں ہیں انکی عمریں حد عمر کو تجاوز کرچکی ہیں اور بھی امیدواروں کی عمریں تجاوز کرنے کو ہے، ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں موجود یونانی دواخانوں میں یونانی میڈیکل آفیسرس کی مخلوعہ جائدادوں پر عدم تقررات سے یونانی طب کی ترقی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، گذشتہ ۱۴ سال سے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے یونانی میڈیکل آفیسرس، ین آر یچ یم اور آر بی یس کے اسکیمس میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس کی خدمات کو مستقل کردینا بے حد ضروری ہے۔ اور بھی اہم مسائل ہیں جسکی نمائندگی جلد سے جلد آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کی جانب سے کی جائیگی۔ اس جلسہ میں شریک تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے شالپوشی و گلپوشی کیگئی اسکے ساتھ ڈاکٹر جے وسنت رائو کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدہ پر تققر کرنے سے اسو سی اے شن کی جانب سے انکی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی، عید ملاپ جلسہ کا آغاز ڈاکٹر سمیع الدین متین خطیب اور نائب صدر اے آئی یو ٹی سی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کے لئے ریاستی معتمد حکیم حسام الدین طلعت، نائب صدور ڈاکٹر سمیع الدین متین خطیب، حکیم محمد جہانگیر، خازن حکیم مرزا صفی اللہ بیگ ارسطو، سیکریٹریز ڈاکٹر ارشد انصار ، ڈاکٹر یم جی اے صدیقی، ڈاکٹر امت النور طیبہ نے اہم خدمات انجام دی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے ڈاکٹر خواجہ معز الدین نائب صدر، حکیم احمد علی، ڈاکٹر روہت گپتا، ڈاکٹر مصباح الدین، حکیم محمد شاکر، ڈاکٹر عبدالرحیم شاہ، ڈاکٹر ضیائالدین، شاہانہ خان، ندیم خان، حکیم میر زاہد علی، ڈاکٹر یم اے مجید، حکیم مرزا ثناء اللہ بیگ، حکیم لطیف گدوال، مرزا آئت اللہ بیگ، ڈاکٹر عمران، حکیم اسلم ، حکیم عمران، حکیم عبداللہ، حکیم انور، حکیم عبدالطیف، حکیم شکیل، حکیم جمیل اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنایا۔ یونانی کے مسائل کی یکسوئی اور ترقی کے لئے ڈاکٹر اے اے خان اور حکیم حسام الدین طلعت کے تعاون کے لئے قومی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد صاحب ، قومی نائب صدر ڈاکٹر عطاء اللہ شریف صاحب اور ڈاکٹر جے وسنت رائو صاحب ایڈیشنل ڈائریکٹر یونانی محکمہ آیوش ، پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی مرکزی صدر اکاڈیمک ونگ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ، ڈاکٹر محمد عارف اللہ چیف سپرنٹنڈنٹ انڈین میڈیسن فارمیسی ، ڈاکٹر فضل احمد صدر سنٹرل یونانی جائنٹ یاکشن کمیٹی، ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ بالخصوص محترم سید احمد خان صاحب نیشنل سیکریٹری جنرل آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئی دہلی، ڈاکٹر چشتی نیشنل نائب صدر دہلی(کانپور) ، پروفیسر ڈاکٹر فضل اللہ نیشنل نائب صدر دہلی( بہار) نے اس عید ملاپ پروگرام کی کامیاب انعقاد پر تمام حاضرین اور خدمات انجام دینے والوں کو مبارکباد پیش کی۔