حیدرآباد: آج بتاریخ 8 ڈسمبر2020؁ء حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی ہدایت اور حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی نگرانی میں ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا ایک وفد جناب محمد رمضان صاحب، انچاج دفتر ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش مولانا محمد انصارانورحسامی، ناظر محکمہ شرعیہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش , مولانا نصیر صاحب حسامی، آرکنائزر ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش, محمد سلمان محمد زاہد،قمر عالم،اوردلت تنظیم کے صدر جناب نرسنگ راؤ صاحب،(ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نیشنل ایس سی ایس ٹی فڈریشن)اور اسکے علاوہ دیگر دلت تنظیموں کے ساتھ ملکر زرعی قانون کے خلاف بھارت بند کو کامیاب منا یا گیا اور احتجاج منظّم کیا گیا۔واضح رہے کہ جمعیتہ علماء ہند شروع دن ہی سے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے،جوان سرحد پر ملک کی حفاظت کرتے ہیں تو وہیں کسان بھوک کے لشکر پر یلغار کرنے کے لیے اناج کی صورت میں اسلحہ فراہم کرتے ہیں، جوان حکومت کی اسکیمات، خصوصی سہولیات اور رعایتوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں مگر غریب کسان توجہات سے محروم رہتا ہے بلکہ اب تو حکومت کے نت نئے قوانین سیکسان پریشان ہیں،ملک کے ہر باشندہ پر یہ لازم ہے کہ وہ بلا تفریق مذہب و ملّت مظلوم کا ساتھ دیں،ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش حکومت ہند سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ زرعی قانون بل واپس لے اور کسانوں کو راحت پہونچائے،اسی کے پیش نظر آج دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھرا پردیش کے جمعیتہ علماء کے اضلاع کے ذمہ داران حیدرآباد،گنٹور،نیلور،نندیال،کوداڑ،نلگنڈہ،چتور،کلکری،نظام آباد،کریم نگر،کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے اور اس کو کامیاب بنایا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *