نئی دہلی : پچھلے پندرہ دن سے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ پچاس ہزار کی تعداد کو پار کر چکا ہے بہت سی ریاستوں نے دارلحکومت اور شہروں میں نائٹ کرفیو اور دفعہ 144 عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے دہلی میں کوویڈ 19 قواعد کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ماسک نہ پہننے پر دو ہزار رو پئے جرمانہ عائد کیا جاے گا شادیوں میں دو سو کے بجائے صرف پچاس مہمانوں کی اجازت ہے ممبئی میں اسکولوں کو 31 ڈسمبر تک بند رہنے کا حکم دیا ہے گجرات کے دارلحکومت احمد آباد میں مکمل کرفیو کا اعلان کیا ہے جو جمعہ کی صبح 9 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا صرف دودھ اور دائیوں کے دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت ہے مدھیہ پردیس میں بھی نائٹ کرفیو نافذ رہے گاوزیر اعلی شیوراج چوہان نے کہا ہے کہ بین ریاستی اور بین ضلعی گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہے گی راجستھان کے تمام اضلاع میں 21 نومبر سے دفعہ 144 نافذ العمل رہے گا وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر نے کے اختیارات ضلعی مجسٹریٹ کو دئے گئے ہیں