حیدرآباد : گریٹرحیدرآباد انتخابات میں نامزدگیوں کی داخل کر نےکی مدت آج ختم ہو گئی اس بار نامزدگیوں کے ادخال کے لئے صرف تین دن کی مہلت دی گئی جس سے امیدواروں نے آخری منٹ تک عہدیداروں کے پاس نامزدگی کا پر چہ داخل کیا آخری دن امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے پرچہ نامزدگی داخل کی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو تقریباً 600 سے زیادہ نامزدگی کو داخل کیا گیاعہدیداروں کا کہنا ہے کہ نامزدگیوں کی کل تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے ہفتہ کو نامزدگیوں کی تنقیح ہوگی رواں ماہ کی 22 تاریخ کو شام 3 بجے تک امیدوار اپنے نامزدگی کا پرچہ واپس لے سکتا ہے