حیدرآباد: شہر میں حالیہ شدید بارش کے شکار متا ثرین سیلاب می سیوا مراکز پر قطار میں کھڑے ہیں تلنگانہ حکومت کی جانب سے متاثر ین کے لئے دس ہزار روپئے کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے بہت سے لوگوں کی پہلے ہی مدد کی جاچکی ہے لیکن کچھ کی مدد نہیں کی گئی متاثر ین کی اکثریت اس مالی امداد کو حاصل کر نے کے لئے حکومت کی ہدایت کے مطابق نقد رقم کو حاصل کر نے کے لئے می سیوا مراکز میں اپنے نام درج کروار ہے ہیں آج چندن نگر میں خواتین اور بوڑھے لوگوں کی ایک بڑی تعداد می سیو امرکز پر درخواست داخل کر نے پہنچی جس سے نقد رقم اگلے دن ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جارہی ہے تا ہم جی ایچ ایم سی انتخابی نو ٹیفیکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی متاثرین کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ انہیں نقد رقم کی منتقلی نہیں ملے گی