حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدیات کے ٹی آر نے حیدرآباد سے متعلق اہم امور پر تو جہ دی انہوں نے پہلے ہی سیکریٹریٹ میں موجودسی ایس سومیش کمار سمیت اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی اس موقع پر وزار تلاسانی محمود علی میئر بی رام موہن اور دیگر نے اس میٹنگ میں شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئےوزیر کے ٹی آر نے اعلان کیا کہ وہ سی ایم کے سی آر کے حکم پر تلنگانہ ریاست کے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے 2020-2021ء میں پراپرٹی ٹیکس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی میں 15 ہزارروپے تک پراپرٹی ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے اسی طرح ریاست کے دیگر بلدیات میں 10 ہزارروپے ٹیکس ادا کرنے والوں کو 50 فیصد تک پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔ جنہوں نے پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ہے ان کو اگلے سال واجب الادا رقم سے استثنی کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *