دوبکہ ضمنی انتخاب کی گنتی کل منگل (10 نومبر) کو ہوگی۔ گنتی کا عمل سدی پیٹ انڈور انجینئرنگ کالج میں ہوگا۔ حکام نے گنتی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ گنتی کا عمل کل 14 ٹیبلز اور 23 راؤنڈز میں ہوگا۔ پوسٹل بیلٹ میں 1453 خدمت کے 51 ووٹ تھے۔ پوسٹل بیلٹ ووٹ اور خدمت کے ووٹ کی گنتی پہلے ہوگی گنتی کے فرائض میں 200 کے قریب عملہ شامل ہوگا۔ 23 امیدواروں نے ضمنی انتخابی حلقہ میں انتخاب میں حصہ لیا ۔ دوبکہ میں جملہ ووٹ 198756 تھے۔ جب کہ164192 ووٹ ڈالے گئے۔ یعنی 82.61 رائے دہندگی کا فیصد ہے دوبکہ میں کل 315 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

Contact us