مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج 2021 کے لیے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کے عمل کا رسمی طور پر آغازکیا۔اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں حج کے لئے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کے عمل کا آغاز ہوگیا ۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ درخواست فارم داخل کر نے کی آخری تاریخ 10 ڈسمبر طئے کی گئی۔جنوری میں عازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ 2021 جون جولائی کے مہینے میں حج منعقد ہوگا ۔ حج کا پورا عمل اہلیت کے معیار ، عمر کے معیار ، صحت کے حالات اور دیگر ضروری رہنما خطوط کے مطابق کیا جا رہا ہے جس کا فیصلہ حکومت سعودی عرب اور حکومت ہند کی طرف سے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں کیا جائے گا۔ ممبئی کے سنٹرل حج کمیٹی کے دفتر میں سعودی عرب کے شاہی نائب قونصل جنرل ایچ. ای. محمد وزارت اقلیتی امور کے اعلی عہدیدار ، حج کمیٹی کے سی ای او اور دیگر معززین موجود تھے۔