حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کی متعدد بلدیات کے کمشنرز کو تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے بونگیری سرینواس جو فی الحال کریم نگر کے ایڈیشنل کمشنر ہیں کا تبادلہ بورڈاوپل میونسپل کارپوریشن کا کمشنر بنا دیا ہے۔ سرینواس ریڈی تانڈور میونسپل کمشنر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا۔ جواب تک وہ نرسنگ بلدیہ میں کام کر رہے ہیں۔ حکومت نے ظہیرآباد کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے وکرم سمہاریڈی کا تبادلہ کولہاپور میونسپل کمشنر کی حیثیت سے کیاگیا۔
تاہم وینکٹیہ جو اس وقت کولہ پور میونسپل کمشنر ہیں کو کمشنر کے طور پر نلگنڈہ ضلع میں دیورکونڈا میونسپلٹی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پورن چندر راؤ جو اس وقت دیورکنڈہ کمشنر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں کو بطور کمشنر یادادری ضلع کی بھونگیر میونسپلٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ رویندرن جو جنگاؤں ڈسٹرکٹ سنٹر کے میونسپل کمشنر تھے کو محبوب آباد ڈسٹرکٹ سنٹر میں تبدیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی خالی جنگاؤں میونسپل کمشنر کی حیثیت سے ایس سمییا کا تقرر کیاگیا ہے۔ حکومت نے گوپیا کو سوریاپیٹ ضلع کا نیرڈچرلہ میونسپلٹی کمشنر مقرر کیا ہے۔ سرینواس جو کوداڈ بلدیہ میں سینیٹری انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں کی ترقی ہوئی ہے۔ انہیں حکومت نے تلملگیری میونسپل کمشنر کے طور پر مقرر کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *