ورنگل: تلنگانہ آئی سیٹ 2020کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ تعلیمی کونسل کے چیئرمین پا پی ریڈی نے پیر کو ورنگل میں نتائج کا اعلان کیا کوویڈ کی وجہ سے دو مرتبہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے اور تیسری بار آئی سیٹ داخلے کے امتحانات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران طلبا کو مشکلات کے بغیر اور تعلیمی سال کے ضائع ہو نے سے بچانے کے لئے کوشش کی اس موقع پر کامیابی کے ساتھ امتحانات کے انعقاد پر کا کتیہ یونیورسٹی کے کامرس ڈپارٹمنٹ آئی سیٹ کے انعقاد کر نے والے عملہ کی اور حکومت کے تعلیمی عہدیداروں کو مبارکبادی پیش کی انہوں نے کہا کہ 58،392 امیدواروں نے رواں سال آئی سیٹ میں داخلے کے لئے درخواست دی تھی۔ 45،975 افراد نے جو امتحان دیا ان میں سے 41،506 پاس ہوئے۔ پاس کی شرح 90.28 فیصد ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

WhatsApp

Contact us