حیدرآباد (ندائے دکن ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے نئے راشن کارڈ جاری کرنے کے لئے آن لائن درخوستیں طلب کرنے کے لئے ہری جھنڈی دیکھا دی ہے عہدیدار ۲۸ ڈسمبر سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں واضح رہے کہ راشن کارڈ سے متعدد سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ خصوصاً راشن کارڈ استفادہ کنندگان راجیو آروگیہ شری اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس کے علاوہ جن کے پاس راشن کارڈ موجود ہو اور اس میں اغلاط کی تصحیح کروانا چاہتے ہیں وہ بھی ۲۸ ڈسمبر سے درخواست دینے کے اہل ہیں البتہ اس بار حکومت کئی قسم کے دستاویزات طلب کرئے گی جو درخواست کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوگا حکومت کی جانب سے کیا دستاویزات درکار ہیں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے مسلمان تلنگا نہ راشن کارڈ ہو یا ووٹر آئی کارڈ یا دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کے سلسلہ میں بڑی تساہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کا غمیازہ مستبل میں اٹھانا پڑ سکتا ہے اور کئی قسم کی حکومتی اسکیمات سے قائدہ اٹھا نے سے قاصر رہتے ہیں ۔مثال کے طور پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے مہا لکشمی کے تحت تمام خواتین کو ہر ماہ ۲۵۰۰ روپئے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئےآدھار کارڈ سے بینک اکاؤنٹ کو لنک کروانا ہوتا ہے ڈائرکٹ بینفشیری کے تحت جس سے کئی مسلمان نا واقف ہیں اور آدھار کارڈ سے بینک اکاؤنٹ لنک نہیں ہے جس سے وہ اس اسکمیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے تمام مسلمانوں کو خصوصاً ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے