ندائے دکن نیوز: محکمہ سیول سپلائی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق تلنگانہ ریاست میں سفید راشن کارڈ رکھنے والے تمام استفادہ کنند گان کوجلد از جلد ای کے وائی سی کروانا لازمی کیا گیا ہے بصورت دیگر راشن کارڈ پرراشن کا سامان بند ہونے کا امکان ہے یہ واضح کیا گیا ہے کہ خاندان کے ہر فرد کو ای کے وائی سی کروانا لازمی ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمہ سول سپلائیز کے کمشنر نے تمام ضلعی عہدیداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اور انھیں ہدایت دی گئی ہے کہ ہر وہ شخص جس کے نام راشن کارڈ میں ہیں اور خاندان کےذمہ دار کو بھی ای کے وائی سی کروانا ہوگا۔محکمہ سیول سپلائیز نے مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے علاقے میں راشن کی دکان پریا قریبی سی ایس سی سنٹر جاکر اپنا ای کے وائی سی کرواسکتے ہیں سیول سپلائیز کے مطابق فوت ہونے والے افراد کے نام بھی راشن کارڈ میں موجود ہیں اور خاندان کی وہ لڑکیاں جن کی شادی ہوچکی ہے ان کے نام راشن کارڈ پر موجود ہیں