نئی دہلی: آج بھی آئی ٹی حکام دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی لے رہے ہیں۔ منگل کو رات دیر گئےتک تلاشی لینے والے آئی ٹی اہلکار مسلسل دوسرے دن بھی معائنہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بی بی سی نے کمپنی کے ملازمین کو ای میل سے ہدایت کی کہ ملازمین گھر سے کام کریں ۔ بی بی سی نے اپنی میل میں یہ بھی واضح کیا کہ ملازمین کو ذاتی آمدنی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی بی سی نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ آئی ٹی حکام کو ان کے سوالات کا جامع اندز میں جواب دیں