نانڈیڑ :بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ملکی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کو توسیع دینے کی غرض سے نانڈیڑ مہاراشٹر ا میں گرو گوند سنگھ میدان میں آج دوپہر جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے جس میں سی ایم کے سی آر شریک ہوں گے اور نانڈیڑ کی عوام سے خطاب بھی کریں گے جلسہ گاہ اور پارکنگ اور انتظامی امور کی تیاریاں پہلے ہی کر لی گئی ہے عادل آباد اور نظام آباد سے بھی بی آر ایس کارکنان نانڈیڑ پہنچے گیں اجلاس کے مقام کے اطراف و اکناف کے ماحول کو گلابی رنگ سے رنگ دیا گیا اس موقع پرمہاراشٹرا کی کئی جماعتوں سے وابستہ قائدین بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے