حیدرآباد: آج تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گرما گرم مباحثہ کےواقعات پیش آئے۔ ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی اور تلنگانہ کے وزراء کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ اکبرالدین اویسی نے بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی میں وعدے تو کرتی ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کرتی۔انہوں نے استفسار کیا کہ پرانے شہر میں میٹرولائن کا کیا ہوا؟ عثمانیہ اسپتال کی ترقی کے لئے کیا گیا؟ انہوں نے پرانے شہر کی تر قی کو نظر انداز کر نے کا الزام لگایا ریاست میں اردو کو دوسری زبان کے طور پر تسلیم کیا گیا لیکن اردو کی ترقی و ترویج کے لئے کوئی اعملی اقدامات نہیں کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خود کے حلقہ میں دس سال قبل ایک اسٹیڈیم کی منظوری دی گئی لیکن اب تک اس کا کام تکمیل نہیں ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *