سکندرآباد :وزیر اعظم مودی 19 جنوری کو سکندرآباد اور وجئے واڑہ کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں وزیر اعظم ہری جھنڈی لہراکر اس ٹرین کا آغاز کریں گے۔ سب سے پہلے یہ ٹرین سکندرآباد اور وجئے واڑہ کے درمیان چلے گی۔ اس کے بعد وہ اس ٹرین کو وشاکھاپٹنم تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس ٹرین کے ذریعے سکندرآباد سے وجئے واڑہ تک چار گھنٹے میں پہنچنا ممکن ہوسکے گا۔