حیدرآباد: دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے اپنی جارحیت کوتیز کرتے ہوئے ایم ایل سی کویتا کے گھر پرپہنچ چکی ہے جس کی قیادت سی بی آئی کے ڈی آئی جی راگھویندر کررہے ہیں سی بی آئی کے 6 افسران دو گاڑیوں میں کویتا کے گھر پہنچے۔ اس ٹیم میں سی بی آئی کی ایک خاتون افسر بھی شامل ہے۔ سی بی آئی دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ایم ایل سی کویتا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پرکویتا وضاحت دینے والی ہیں