حیدرآباد : اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم کو ٹی آر ایس پارٹی نےعملاً شروع کر دیا ہے تفصیلات کے بموجب چیف منسٹر کے سی آر 4 ڈسمبر سے تلنگانہ کا دورہ کر نے والے ہیں ان کے پروگراموں کو قطعیت دے دی جاچکی ہے ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں متحدہ محبوب نگر ضلع کے نئے کلکٹرآفس کا افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے اسی طرح پورے تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے نئے اضلاع کے کلکٹر آفس اور نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح انجام دیں گے