حیدرآباد : گذشتہ دو دن سےآئی ٹی حکام نے وزیر ملا ریڈی کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی لی اورحکام نے بتایا کہ 15 کروڑ روپے اور بڑی مقدار میں سونا ضبط کیا گیا۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں کے معاملے میں طلباء سے تقریباً 135 کروڑ روپے بطور ڈونیشن  جمع کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی عہدیداروں نے کہا کہ  بنیادی طور پر پایا گیا ہے کہ سوسائٹی کے تحت چلنے والے ملاریڈی تعلیمی اداروں نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملاریڈی سے تعلق رکھنے والے تمام قسم کے کالجوں نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ فیس سے زیادہ وصولی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *