حیدرآباد : حال ہی میں منگوڈ اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے والے ٹی آر ایس کے امیدوار کے  پربھاکر ریڈی نے منگوڈ ایم ایل اے کی حیثیت سے آج حلف لیا۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے انہیں قانون ساز اسمبلی کے اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔ صبح اسمبلی میں منعقدہ پروگرام میں وزراء کے ٹی آر، ہریش راؤ، جگدیش ریڈی،  اور کئی ایم ایل اے نے شرکت کی۔اور پربھاکر ریڈی کو مبارک باد پیش کی ۔ اس کے ساتھ ہی اسمبلی میں ٹی آر ایس کی طاقت 104 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *