حیدرآباد:حلقہ گو شہ محل کے رکن اسمبلی ملعو ن راجہ سنگھ کی عدالت نے مشروط ضمانت منظورکرلی ہے۔ رکن اسمبلی کے وکلاء نے تلنگانہ ہائیکورٹ میں راجہ سنگھ کی درخواست ضمانت داخل کی تھی جس پرسماعت کے بعد عدالت نے مشروط ضمانت منظورکرتے ہوئے ہدایت دی کہ رکن اسمبلی کو اکسانے والے بیانات دینے سے گر یز کریں۔ واضح رہے کہ ملعون رکن اسمبلی کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھجوایا گیا ہے اوروہ اس وقت حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل میں محروس ہے۔