حیدرآباد: انکم ٹیکس (آئی ٹی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیدار تلنگانہ کے کئی حصوں میں تلاشی لے رہے ہیں۔ عہدیدار حیدرآباد کے ساتھ کریم نگر میں بیک وقت چیکنگ کررہے ہیں۔ آئی ٹی اور ای ڈی کے افسران کریم نگر میں گنگولا کملاکر کے گھر اور ایس وی آر گرینائٹس کی تلاشی لے رہے ہیں۔ ای ڈی اور آئی ٹی اہلکار گنگولا کے گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے۔ گرینائٹ کے تاجر اروند ویاس اور کچھ دوسرے لوگوں کے گھروں اور دفاتر کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرینائٹ کے تاجروں سے فیما کے ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ای ڈی پہلے ہی 8 ایجنسیوں کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔ اس پس منظر میں تقریباً 20 افسران ٹیموں میں تقسیم ہو کر آج معائنہ کر رہے ہیں۔ گرینائٹ انڈسٹریز سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔