نئی دہلی: ملکارجن کھرگے نے بدھ کو اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں اعلیٰ عہدہ پر انتخاب کا سرٹیفکیٹ دینے کے بعد باضابطہ طور پر کانگریس صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔کھرگے 24 سالوں میں پارٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے غیر گاندھی ہیں-کھرگے نے ترواننت پورم کے ایم پی ششی تھرور کو پارٹی میں صدر کے عہدے کے لیے براہ راست مقابلے میں شکست دی تھی