نئی دہلی : مرکزی الکیشن کمیشن نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جمعہ کے دن دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا ہماچل پردیش کے تمام 68 اسمبلی حلقوں کے لئے 12 نومبر کو رائے دہی کی جائے گی جب کہ ووٹوں کے نتائج کا اعلان 8 ڈسمبر کو کیا جائے گا ہماچل میں جملہ 55 لاکھ ووٹرس ہیں