حیدرآباد : منگوڈ ضمنی انتخاب جیسا قریب آرہا ہےروزآنہ مختلف مقامات سے حوالہ کی رقم ٹاسک فورس کی جانب سے ضبط کی جارہی ہے  آج ٹاسک فورس کی جانب سے گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی  بنجارہ ہلز روز نمبر  12 پر ایک گاڑی میں 2 کروڑ روپے کی نقدی رقم منتقل کی جارہی تھی۔ رقم منتقل کرنے والے افراد نے صحیح جواب اور رقم کے بارے میں مکمل تفصیلات نہ دینے کی وجہ سے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اورمزید تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا گزشتہ دس دنوں کے دوران حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے 10 کروڑ روپئے حوالہ کی رقم ٹاسک فورس نے ضبط کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *