لکھنو :اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی طبیعت ناساز ہے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیماری میں مبتلا تھے اور فی الحال ہریانہ کے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال نے ایک بلیٹن جاری کیا، “ملائم سنگھ کی صحت کی حالت اب بھی نازک ہے۔ ان کا آئی سی یو میں زندگی کو برقرار رکھنے والی ادویات کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے۔ خصوصی طبی ماہرین کی ایک ٹیم مسلسل ان کی صحت کی جانچ کر رہی ہے