حیدرآباد : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون میں ایک اہم اجلاس کا اہتمام کیا۔ وزراء کے ساتھ ساتھ ٹی آر ایس پارٹی کے 33 اضلاع کے صدور کو بھی اس اجلاس میں آنے کی دعوت دی گئی ۔ سی ایم کے سی آر آج صبح گاندھی اسپتال کے سامنے گاندھی مجسمہ کی نقاب کشائی کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور پرگتی بھون واپس جائیں گے۔ وہ وزراء اور پارٹی کے ضلعی صدور کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ اس کے بعد اجلاس شروع ہوگا۔ قومی جماعت کے قیام اور اس کے مستبقل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *